پنجگور،لاپتہ زاہد حسین بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے

پنجگور (نمائندہ انتخاب) پنجگور لاپتہ زاہد حسین بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے، تفصیلات کے مطابق چتکان کے رہائشی زاہد حسین ولد خالد حسین جو ایک ماہ قبل لاپتہ ہوگئے تھے بازیاب ہوکر گھر لوٹ گئے زاہد حسین کی بازیابی پر لواحقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور وہ خوشی سے نہال ہوگئے ۔ لاپتہ زاہد حسین کی بازیابی کی کوشش کرنے والوں کا لواحقین نے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں