بلوچستان میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کل سے ہو گا

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم پیرسے شروع ہوگی۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق انسداد پولیو مہم صوبے کے 16اضلاع میں چلائی جارہی ہے جس میں9 لاکھ 51 ہزار 48 بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے۔مہم میں 3 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی، 326 فکس اور 222 ٹرانزٹ سائٹس ہوں گی۔انتخاب کی خبر کے مطابق بلوچستان میں رواں سال اب تک پولیو کے 6 کیس رپورٹ ہوئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں