کوئٹہ میں گرمی کی شدت برقرار، طویل لوڈشیڈنگ سے عوام تنگ آگئے

کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ شہر میں گرمی کی شدت برقرار بجلی غائب عوام شدید گرمی میں طویل لوڈشیڈنگ سے تنگ آگئے شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے کوئٹہ میں موسم سرما میں گیس غائب جبکہ گرمیوں میں بجلی غائب رہتی ہے جس کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ٹین ٹاﺅن سریاب پشتون آباد نواں کلی سبز ل روڈ کلی پائند خان کلی برات سیٹلائٹ ٹاﺅن اورملحقہ علاقوں میں گزشتہ ایک مہینے سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ کو بڑھا دیا گیا ہے ایک طرف شدید گرمی دوسری جانب بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے رہی سہی کسر پوری کردی ہے شدید گرمی میں اسکولوں میں بچوں جبکہ گھروں میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ایک جانب زمینداروں سے کروڑوں روپے وصولی کے بعد کیسکو نے چھ گھنٹہ کے بجائے انہیں تین گھنٹہ بجلی کی فراہمی شروع کردی ہے جس کے خلاف زمینداروں نے پہیہ جام ہڑتا ل بھی کی وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے یقین دہانی کے بعد پہیہ جام ہڑتال ختم کردی گئی لیکن زمینداروں کو صرف تین گھنٹہ بجلی کی فراہمی جاری ہے کوئٹہ شہر میں دس سے بارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہیں، کیسکو شدید گرمی میں عوام کو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں