ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے 15 سے زائد خطرناک قیدی فرار

راولپنڈی (صباح نیوز) ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے 15 سے زائد خطرناک قیدی فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قیدیوں نے جیل عملے کو یرغمال بنایا اور فرار ہوگئے، جیل میں فائرنگ سے ایک قیدی ہلاک بھی ہوا۔ قیدیوں کے فرار کے بعد ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جبکہ مختلف مقامات پر ناکہ بندی بھی کردی گئی ہے۔ ایس پی محمد ریاض مغل کے مطابق ایک قیدی نے مرکزی دروازے پر تعینات اہلکارکو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا۔ فرار ہونے والے قیدیوں میں تخریب کاری، قتل، اقدام قتل اور منشیات فروشی کے جرم میں ملوث قیدی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں