ڈپٹی کمشنر واشک سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ لیکرسیاست میں حصہ لیں،حاجی زابد ریکی

واشک :ڈپٹی کمشنر واشک کی جانب سے لیگل نوٹس بھیجنے پر رکن صوبائی اسمبلی واشک حاجی زابد ریکی نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈپٹی کمشنر واشک سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ لیکرسیاست میں حصہ لیں ضلعی انتظامی افیسر کا کام عوام کا خدمت کرنا ہے سیاست ان کا کام نہیں ہے اگر کسی کو سیاست کو شوق ہے تو وہ سیاست کا راستہ اختیار کریں لیگل نوٹس کی قانونی حیثیت نہیں ہے۔۔ ضلعی انتظامی افیسر صوبائی حکومت کو خوش کرنے کیلئے ہمیں نوٹس جاری کیا ہے ہم بھی اس کا بھرپور جواب دیں گے‘اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ بلوچستان بدقسمت صوبہ ہے جو جہاں پر ضلعی انتظامی افیسرسیاست کا شوقین ہوتا ہے اور اپنے کام کرنے کی بجائے دوسروں کے معاملات میں مداخلت کررہے ہیں اسمبلی فلور پر ڈپٹی کمشنر کے حوالے سے جو بات کی ہے آج بھی اس بیان پر قائم ہو اور جب تک ڈپٹی کمشنر کو بے نقاب نہیں کیا جائے گا۔۔اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھوں گا اگر ڈپٹی کمشنر کو سیاست کرنے کا اتنا شوق ہے توہ وہ سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ لیکر سیاست میں آکر حصہ لیں واشک میں انتظامی معاملات کو تباہ کیا ہے اور ڈپٹی کمشنر دوسرے کے کہنے پر لوگوں کے زمینوں پر قبضہ کرکے اپنے طاقت جمانا چاہتے ہیں مگر ہم عوامی نمائندہ ہے اور عوام کے ووٹ کے ذریعے منتخب ہوئے ہیں جو نوٹس جاری کیا ہے اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور عید کے بعد ڈپٹی کمشنر کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک شروع کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں