میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار کا بجٹ اجلاس، فراہم کردہ پانچ کروڑ رقم کے استعمال پر بحث

جعفرآباد(نامہ نگار)میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یارکابجٹ اجلاس زیرصدارت کنوینرراجہ ربنوازبہرانی منعقدہوا، اجلاس میں میونسپل کارپوریشن کےلئے ترقیاتی اسکیمات کی مدمیں فراہم کردہ پانچ کروڑگیارہ لاکھ اسی روپے کی رقم کے استعمال کے حوالے سے بحث کی گئی، تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یارکابجٹ اجلاس میوسپل ہال منعقدہوااجلاس میں کونسلران کی بڑی تعدادموجودتھی اجلاس میں اپوزیشن لیڈرسرداررفیق احمدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میئرمیونسپل کارپوریشن اپوزیشن ارکان کومسلسل نظر انداز کر رہے ہیں، ہمارے اراکین کوشہرکےاہم فیصلوں پرنظراندازکر کے حق تلفی کر رہے ہیں جوکہ سراسرزیادتی ہے ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میئر میونسپل کارپوریشن میراسفندجمالی کاکہناتھاکہ شہرکی بہتری کےلئے تمام اراکین کوآن بورڈرکھاجائےگااوران کی تجاویزپرعمل درآمدکویقینی بنایاجائےگاحکومت کی طرف سے ترقیاتی اسکیمات کے کئے مختص کئے گئے پانچ کروڑروپے کی رقم تمام اراکین کو برابر دی جائیں گی، تاکہ اراکین اپنے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی کام کاآغازکرسکیں اوراس سلسلے میں کسی کےساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی جائےگی کیونکہ بطورمیئرتمام اراکین ان کےلئے یکساں ہیں ان کاکہناتھاکہ اپوزیشن لیڈرکے الزامات پرحیرت ہوئی ہے ، الزامات لگانے سے پہلے ثبوت سامنے لائے جائیں، اندھیرےمیں تیرچلانااچھی بات نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں