خضدار، شدید گرمی سے سکولوں میں کئی بچے بے ہوش

خضدار(نمائندہ انتخاب)خضدار شدید گرمی کی لپیٹ میں سکولوں میں بجلی کی عدم دستیابی سے اکثر بچے بے ہوش ۔ گرمی کی شدت بارہ بجے سے چار بجے تک زور سے بچے اور لوگ پریشان۔ معصوم بچے و بچیاں تعلیم جیسے زیور سے آراستہ ہونے کے لئے بجلی فراہم کی جائے شہر خضدار میں جہاں شدید گرمی اور حبس کا راج ہے ایسے میں شہر کو وپڈاکی جانب سے بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا اجیرن کردیا۔خضدار شہر میں بجلی کی فراہمی میں کمی کا سامنا ہے۔ وپڈا کا کہنا تھا کہ درجہ حرارت میں اضافے سے بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے، رسد اور طلب میں بڑھتے ہوئے فرق کے باعث لوڈ مینجمنٹ کے تحت لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ لوڈ متوازن رکھنے کے لیے شہر میں اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔تاہم شہریوں کی جانب سے طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی شکایات سامنے آئیں، خاص کر کے شہر کے بیشتر علاقوں میں آدھی رات کو بجلی کا سلسلہ منقطع کیا جس کے باعث شہریوں کا سکون برباد ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں