بلوچستان میں کیسز کی تعدا د میں مزید اضافہ، تعداد 333ہو گئی

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے بلوچستان میں کوروناوائرس کے مزید کیسزکی تصدیق کرتے ہوئے نیا ریکارڈ شائع کیا ہے، 28نئے کورونا وائرس کیسز کے ساتھ اب بلوچستان میں مکمل کیسز 333ہوگئیں، لیاقت شاہوانی کاکہنا تھا کہ اس میں 5افراد خیبرپختونخوا سے ہیں جبکہ 23کا تعلق یہیں سے ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ مقامی سطح پر کورونا وائرس کی کیسز میں اضافہ ہو رہاہے۔واضح رہے بلوچستان میں مقامی سطح پر پچھلے کچھ دنوں سے کیسز میں اضافہ ہواہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں