قلات، آوارہ کتوں کے کاٹنے سے دو خواتین شدید زخمی

قلات:سادات قلات کے رہنماء سیدحسین شاہ نے کہا ہے کہ قلات کے علاقے اسکلکو میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے دو خواتین شدید زخمی ہو گئیں ہیں علاقہ میں کتوں کی بہتات سے بچوں کے زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہے اسکلکو میں آوارہ کتوں کی بہتات سے علاقہ مکین اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کرنے لگے ہیں اب تو آوارہ کتے شہریوں کے مال مویشیوں پر حملے شروع کردیئے ہیں ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی قلات آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لیئے اقدامات کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قلات پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسکلکومیں آوارہ کتوں کی تعداد میں بہت اضافہ ہو گیا ہے گزشتہ روز آوارہ کتوں نے حملہ کرکے دو خواتین کو شدید زخمی کر دیا تھا انہوں نے کہا کہ آوارہ کتے لوگوں کے مال مویشیوں پر بھی حملے شروع کردیئے ہیں اب تو لوگ اپنے بچوں کو مدارس پڑھنے کے لیئے بھیجنا بند کر دیئے ہیں انہوں نے کہا کہ علاقہ میں آوارہ کتوں کی وجہ سے شہریوں میں خوف ہراس پھیل گیا ہے انہوں صوبائی حکومت اور میونسپل کمیٹی قلات کے حکام سے مطالبہ کیا کہ اسکلکو میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لیئے اقدامات کرے

اپنا تبصرہ بھیجیں