کورونا:24ہلاکتیں، 464 مزید کیسز کی تصدیق

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد 16ہزار817ہوگئی جبکہ385افراد جاں بحق ہوئے۔نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سیمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔ملک میں کورونا وائرس کیکیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،گزشہ 24گھنٹے کیدوران مزید990کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد16ہزار 817ہوگئی۔آج یکم مئی بروز جمعے کو بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید464مریض سامنے آئے جبکہ 24 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔خیبر پختونخوا میں 314، پنجاب میں 120اور اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 30کیسز سامنے آئے جبکہ خیبرپختونخوا میں 24 مریض کورونا وائرس کے باعث جان سے گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد6340ہوگئی جبکہ سندھ میں 6053افرادکوروناوائرس کا شکار ہوئے۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں2627،بلوچستان میں 1049،گلگت بلتستان میں339،اسلام آباد میں 343اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے66کیسز سامنے آچکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں