کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کا دیوالیہ نہیں ہونا چاہیے، آئی ایم ایف

واشنگٹن: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف)نے حکومتوں پر زور دیا ہے کہ عوام کو کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے عالمی طبی بحران کے معاشی اثرات سے تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں آئی ایم ایف کی جانب سے جاری گائیڈ لائنز میں کہا گیا کہ ‘جو سب سے زیادہ متاثر ہیں انہیں اپنی غلطی کے بغیر دیوالیہ کا شکار نہیں ہونا چاہیے، سیاحت پر انحصار کرنے والے ملک میں ایک ریسٹورنٹ یا قرنطینہ کی وجہ سے بند ہونے والی فیکٹری کے ملازمین کو اس بحران میں تعاون کی ضرورت ہے۔آئی ایم ایف نے حکومت کو یاد دلایا کہ ان کے پاس 50 ارب ڈالر ہنگامی تعاون کے لیے دستیاب ہیں جسے وہ وائرس سے متاثرہ ممالک کی مدد کریں گے۔بیان میں آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں اس کے بدلے صرف یہ ضمانت چاہیے کہ لوگ پیسوں کی وجہ سے مریں گے نہیں۔فنڈ کا اعلان کرتے ہوئے آئی ایم ایف کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ‘ادارہ مالی تعاون کے لیے ہم سے رابطہ کرنے والی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کو 40 ارب ڈالر فراہم کرسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘آئی ایم ایف اپنے رکن ممالک، بالخصوص خطرات کا سامنا کرنے والے، کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے پرعزم ہے’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں