اسلام ہمیں خواتین کی عزت، احترام اور ان کی حفاظت کا درس دیتا ہے،زرداری

اسلام آباد:سابق صدر آصف علی زرداری نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کے باے میں رجعت پسندانہ سوچ کو شکست دینے کے لئے محترمہ بینظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں خواتین کی عزت، احترام اور ان کی حفاظت کا درس دیتا ہے۔ جو لوگ معاشرے پر اپنی مرضی اور سوچ مسلط کرنا چاہتے ہیں دراصل انسانی شعور سے خوفزدہ ہیں۔ سابق صدر نے کہا کہ وہ دن گذر گئے جب خواتین کو زور اور جبر کے ذریعے خاموش کیا جاتا ہے۔ اب زمانہ تبدیل ہو چکا ہے اب خواتین اپنی قابلیت اور ذہانت سے دنیا میں باوقار مقام حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی ان خواتین کو عزت اور احترام کا مقام دیتی ہے جنہوں نے جمہوریت کے لئے جبر تشدد کا سامنا کیا زندان کو قبول کیا مگر آمروں کے سامنے سر نہیں جھکایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں