دشت میں کنویں کے اندر گیس بھر جانے سے 4افراد جاں بحق

تربت : دشت میں کنویں کے اندرجنریٹر چلانے سے گیس بھرجانے سے 4افرادجان بحق، دشت سے آمدہ اطلاع کے مطابق ضلع کیچ کی تحصیل دشت کے علاقہ بشولی کنر بازار میں بدھ کے روز عصر کی نماز کے بعد ایک آدمی جنریٹر لے کر کنواں کے اندر گیا،جنریٹر چلانے کے بعد دھویں سے کنویں کے اندر جانے والا شخص بے ہوش ہوگیا جس کے بعد یکے بعد دیگر 6 افراد کنویں میں اترگئے جو سب بے ہوش ہوگئے جن میں سے 4افراد جان بحق ہوگئے،جان بحق ہونے والوں میں درجان ولد امام بخش ساکن ڈور بازار بشولی،یحییٰ ولد الہٰی بخش ساکن ڈور بازار بشولی، عبداللطیف ولد امام بخش ساکن کنر بازار بشولی اور عبدالمالک ولد خداداد ساکن کنربازار بشولی دشت شامل ہیں، افطاری سے ایک گھنٹہ قبل4میتیں ایک ساتھ اٹھنے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا، پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا، دریں اثناء رکن صوبائی اسمبلی لالہ رشیددشتی نے بشولی میں پیش آنے والے المناک سانحہ پرگہرے رنج والم کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ہم اس المناک سانحہ پر سوگوار خاندانوں کے غموں میں برابر شریک ہیں، رمضان المبارک اور عید الفطر کی آمدکے موقع پر ایسے سنگین سانحہ نے
ہرآنکھ اشکبارکردی ہے انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعاکی کہ مرحومین کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اورپسماندگان کو صبرجمیل کی توفیق عطاء فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں