افغان صوبہ ننگرہار میں فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک

جلال آباد،افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں ایک فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔صوبائی گورنر کے ترجمان عطاء اللہ خوجیانی نے بتایا ہے کہ فضائی حملے کا ہدف طالبان جنگجو تھے لیکن بدقسمتی سے اس کا نشانہ ایک اور گاڑی بن گئی ہے اور اس میں سوار آٹھ شہری مارے گئے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ طالبان جنگجو ایک شاہراہ پر چیک پوائنٹ بنانے کی کوشش کررہے تھے۔مہلوکین کے ایک رشتہ دار طالب خان نے بتایا ہے کہ وہ ایک پکنک منانے کے بھی گھر کو واپس آرہے تھے لیکن ان کا ٹرک فضائی بمباری کا نشانہ بن گیا اور اس میں سوار تمام افراد مارے گئے ہیں۔اسی خاندان کے 70 سالہ بزرگ شاہ میرنے اس فضائی حملے کے نتیجے میں اپنے خاندان پر برپا ہونے والی قیامت کا غمناک انداز میں تذکرہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میرے گھر میں اب روٹی،روزی کمانے والا کوئی اور فرد نہیں بچا، فضائی بمباری میں میرے تینوں بیٹے مارے گئے ہیں۔میرے درجن بھر پوتے پوتیاں ہیں۔ میں نہیں جانتا کہ اب میں ان کی کیسے پرورش کرسکوں گا

اپنا تبصرہ بھیجیں