میر یوسف عزیز مگسی بلوچ سیاسی و شعوری جدوجہد کے سرخیل ہیں،نیشنل پارٹی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی نے عظیم قائد،قومی و سیاسی رہنما میر یوسف عزیز مگسی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہو ئے کہا ہے میر یوسف عزیز مگسی بلوچ سیاسی و شعوری جدوجہد کے سرخیل ہیں جھنوں نے اپنے ساتھوں کے ہمراہ آج سے ایک سو سال قبل بلوچستان کے عوام کے سیاسی معاشی، ثقافتی اور جغرافیائی حقوق کے حصول کے لیے سیاسی پارٹی کی داغ بیل ڈالی۔بلوچستان کے شعور سیاسی جدوجہد کے سو سالہ جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نیشنل پارٹی باقاعدہ پروگراموں کا آغاز کردیا تھا جس کی پہلی تقریب پریس کلب کوئٹہ میں منعقد ہوئی اس سلسلے میں دو کنونشن سیاسی و ادبی خدمات کے حوالے سے ہونے تھے لیکن حالیہ بین القوامی وبا کے پیش نظر وہ تمام تقریبات ملتوی کرنے پڑے۔ بلوچستان کی شعوری سیاسی و ادبی جدوجہد میں میر یوسف عزیزمگسی کا اہم مقام ہے اس جدوجہد میں عبدالعزیز کرد،محمد حسین عنقا،فیض محمد یوسفزئی،ملک پناہ اور میر غوث بخش بزنجو اہم ترین شخصیات میں شمار کئے جاتے ہیں جن سیاسی جدوجہد کے بدولت بلوچستان کو صوبہ بنا دیا گیا اور ون یونٹ کو ختم کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں