ہزارہ ٹاؤن واقعہ، متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، نفرتیں پھیلانے والے قابل گرفت ہیں، ایچ ڈی پی

کوئٹہ:ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ سانحہ ہزارہ ٹاؤن کے بعد غیر ذمہ دار عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے اقوام اور مسلک کے درمیان نفرتیں اور دوریاں پیدا کرنے کی جو سازشیں کی جارہی ہیں وہ ہر لحاظ سے قابل گرفت ہیں سانحہ ہزارہ ٹاؤن سفاکانہ اور قابل مذمت عمل ہے جس کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچا نے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی تشکیل دی جاچکی ہے اور توقع ہے کہ اس سانحہ کے متاثرین کے ساتھ انصاف کے تقاضے بھی پورے کئے جائیں گے تاہم سانحہ کی ذمہ داری ایک مخصوص قوم پر ڈالنا اور اس کی آڑ میں انتہائی نفرت آمیزاور پروپیگنڈا کسی طور دانشمندی نہیں تعصب،اشتعال انگیزی اور شر انگیزی کو ہوا دیکر ہم اپنے شہرور صوبے کو نقصان پہنچانے کے سوا کچھ نہیں کررہے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان اور کوئٹہ شہر صدیوں پر مشتمل اقوام وقبائل کی محبت روایات کے احسن صوبہ اور شہر ہے امن،محب،رواداری اور باہمی احترام کے رشتے کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے جو عناصر اقوام اور شہر کی اقدار وروایات کو پامال کرنے پر تلے ہوئے ہیں وہ اس شہر اور صوبے کو نہ صرف بلکہ سیاسی،سماجی اور معاشی عدم استحکام کی طرف لے جانا چاہتے ہیں بلکہ اپنی ناعاقبت اندیشی کے باعث عوام کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کا باعث بن رہے ہیں ایسی صورتحال کے باشعور عوام یہاں کی سیاسی،مذہبی جماعتوں اور سول سوسائٹی پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ شہر اور صوبے کو انارکی سے بچانے کیلئے اپنا ذمہ دارانہ کرداراد کریں بیان میں کہا گیا ہے کہ ہزارہ قوم نے دو دہائیوں سے بد ترین نسل کشی سہنے کے باوجود کبھی بھی امن کا دامن ہاتھ سے جانے نہیں دیا اور ایک مہذب اور پرامن قوم کی حیثیت سے ماسوائے پر امن جمہوری طریقہ احتجاج کے شہریوں کے درمیان نفرتیں پھیلانے کا کبھی بھی باعث نہیں بنی ایچ ڈی پی نے دیگر ذمہ دار سیاسی جماعتوں اور با شعور شہریوں کی مدد سے اپنے شہر اور صوبے کو بد امنی اور منافرت سے بچانے کا ذمہ دارانہ کردارادا کیا اب بھی امن محبت اور بھائی چارہ ہزارہ قوم اور اس کی سیاسی جماعت کا شعار ہے جس پر عمل پیرا ہونا ہی مہذب معاشرے کی نشانی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ سانحہ ہزارہ ٹاؤن ہر لحاظ سے سفاکانہ ا ور قابل مذمت ہے ہزارہ قوم اور ایچ ڈی پی سانحہ کے متا ثرین کے درد وغم میں اپنے آپ کو برابر شریک سمجھتی ہے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ کوئٹہ شہر اور بلو چستان کا ہر باشعور فرد منفی سوچ رکھنے والوں کی حوصلہ شکنی کر ے اور رواداری،صبر وتحمل اور باہمی احترام کی صدیوں پر مشتمل اپنی روایات کی ترویج وپارچار کیلئے اپنا ذمہ ددارانہ کردارادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں