جعلی ڈومیسائل کا تدارک ضروری ہے،ثنابلوچ

کوئٹہ؛بلوچستان نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن بلوچستان اسمبلی ثنا بلوچ نے کہا ہے کہ جعلی ڈومیسائل کا تدارک ضروری ہے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مہم خوش آئند ہے اور لوگوں میں اپنے حق کیلئے آواز بلند کرنے کا شعور بھی پیدا ہو رہا ہے لیکن دوسری جانب لاکھوں کی تعداد میں افغان مہاجرین کوقومی دستاویزات جاری کی گئیں جن میں لوکل سرٹیفکیٹ قومی شناختی کارڈ اور دیگر شامل ہیں جن کی بنا پر لاکھوں مہاجرین نہ صرف سرکاری ملازمتیں بلکہ کاروبار کر رہے ہیں جس سے مقامی لوگوں کی حق تلفی ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ جعلی ڈومیسائل کیساتھ ساتھ لاکھوں کی تعداد میں جاری بوگس دستاویزات منسوخ کر کے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کیلئے اقدامات کئے جائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں