مساجد کے باہرڈنڈے مارکرلوگوں کونہیں روک سکتے، فواد چوہدری

فیصل اّباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مساجد کے باہرڈنڈے مارکرلوگوں کونہیں روک سکتے، مکمل لاک ڈاؤن کی بات کرنا بڑا آسان ہے، سخت لاک ڈاؤن کر دیں توغذائی بحران بھی پیدا ہوسکتا ہے، ہمیں لوگوں کوآگاہی دینی چاہیے۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف، لیگی صدر شہبازشریف لمبا عرصہ اقتدارمیں رہے، انہوں نے ہرجگہ اپنے لوگ بھرتی کرائے ہوئے تھے، اگلے پندرہ، بیس سال یہ اپوزیشن میں رہیں گے تو ان کی جماعت کے لوگ ان کے ساتھ رہیں گے شریف برادران سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں، یہ اتنا پیسہ بیرون ملک لے گئے ملک معاشی بحران کا شکارہے، نہیں چاہتے سارے جیلوں میں رہیں، بیرون ملک جانے والے پیسے واپس آنے چاہئیں۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ چینی، آٹا پررپورٹ پچھلے سالوں کی آئی ہے، مجھے امید ہے اس دفعہ گندم کا بحران پیدا نہیں ہوگا، تیل کی قیمت کم ہوتوذخیرہ اندوزی شروع ہوجاتی ہے مساجد کے باہرڈنڈے مارکرلوگوں کونہیں روک سکتے، مکمل لاک ڈاؤن کی بات کرنا بڑا آسان ہے، سخت لاک ڈاؤن کر دیں توغذائی بحران بھی پیدا ہوسکتا ہے، ہمیں لوگوں کوآگاہی دینی چاہیے۔ پاکستانی قوم میں بڑا ٹیلنٹ ہے ڈائیلاسزمشینیں بھی بنانا شروع کررہے ہیں،اللہ کرے کورونا کی پیک زیادہ نہ رہے، اگرکورونا جاری رہا تو ہسپتالوں پربہت زیادہ بوجھ پڑے گا، سب سے بہترین طریقہ ماسک پہنیں، 6 فٹ کا فاصلہ رکھیں۔پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری عوام کو مشورہ دیتے رہے کہ ماسک پہنیں لیکن خود انہوں نے ماسک پہنا اور نہ ساتھ کھڑے لوگوں نے پہنا ہوا تھا۔ (درانی)

اپنا تبصرہ بھیجیں