صوبہ سندھ میں ریکارڈ 2487نئے کیسز، صورتحال گھمبیر

صوبہ سندھ میں ریکارڈ 2487نئے کیسز، صورتحال گھمبیرتفصیلات کے مطابق پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح صوبہ سندھ میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، رپورٹس کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 2487نئے کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے سندھ بھر میں تشویش پھیل چکی ہے۔ نئے کیسز کے ساتھ صوبہ بھر میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 43790ہو چکی ہے۔ اس دوران ہلاکتوں میں بھی تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے، پچھلے 24گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں کورونا وائرس سے مزید 42افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں سندھ میں کورنا وائرس سے نئی اموات کے بعد صوبے بھر میں عالمی وبا سے ہلاک ہونے والے افراد کی کُل تعداد 738ہو گئی۔ سندھ کے وزیر اعلی مراد علی شاہ کا کہنا ہے اس وقت تک کورونا وائرس کے 11ہزار افراد شفایاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں جس سے صوبے بھر میں صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد 21 ہزارہو گئی ہے۔ایک اور رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سندھ کے مختلف علاقوں میں کورونا وائر س کے 9100ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جن میں سے 2487کے ٹیسٹ مثبت جبکہ باقیوں کے منفی آ گئے ہیں۔ کورونا وائرس کی اس صورتحال کو وزیراعلی سندھ انتہائی خطرناک قرار دیتے ہیں جبکہ سندھ بھر میں مزید نئے کیسز اضافہ کو دیکھ کر ماہرین کی جانب سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ مستقبل میں کورونا کے کیسز میں مزید اضافہ کے ساتھ ہلاکتوں میں اضافہ کا امکان کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ صوبہ سندھ سمیت پاکستان کے تمام صوبوں میں لاک کو نرم رکھنے کا فیصلہ ہوا تھا۔ واضح رہے جب ملک میں سخت لاک ڈاون تھا اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز بہت کم تھے لیکن جونہی کورونا وائرس میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں طوفان کے حد تک اضافہ دیکھنے میں ملا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں