سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کورونا وائرس کا شکار

اسلام آباد:سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔مسلم لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ایاز صادق نے کووڈ 19 کا ٹیسٹ کروایا جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔مریم اورنگزیب نے بتایا کہ کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ایاز صادق نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔‎ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایاز صادق کو فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں