افغانستان : سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں7 طالبان ہلاک ، 5 زخمی

کابل: افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 7 طالبان ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جھڑپیں صوبہ غزنی کے ضلع دیار میں اسوقت ہوئیں جب سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ایک ٹھکانے کو حملے کا نشانہ بنایا جھڑپ میں سات جنگجو ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہو گئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں طالبان کا ٹھکانہ بھی مکمل طور پر تباہ ہو گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں