گورنمنٹ ہائی سکول کلدان میں منزل اکیڈمی کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

کلدان(نمائندہ انتخاب) گورنمنٹ ہائی سکول کلدان میں منزل اکیڈمی کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد،تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکشن آفیسر وہاب مجید،گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر شمس الحق کلمتی،کسٹم انسپکٹر میر دوست،چئیرمین یو سی پلیری علی بخش کلمتی،بلوچی پروموٹرز سوسائٹی کے صدر اسحاق رحیم،سنٹ سر کے وائس چئیرمین عبدالمجید کلمتی،ایجوکیشن آفسرخالد کریم،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر تحصیل جیونی عبدالرحیم ،سئینئر ٹیچر ماسٹر عبدالغنی، عطاءاللہ کلمتی،شے منیر نورشاہ، عبدالصمد ،اکبر کلمتی،عبدالقادر،خداداد غریب حاجی انور کلمتی ،کلدان کے سماجی شخصیت داؤد کلمتی سمیت عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔تقریب میں طلباء وطالبات نے ٹیبلو،ڈرامے ،شاعری اور تقاریر پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی.اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وہاب مجید،چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر شمس الحق کلمتی،ہائی سکول کلدان کے ہیڈ ماسٹر اور منزل اکیڈمی کے ڈائریکٹر یوسف نصیر نے خطاب کیا،صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز شمس الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلدان میں اس طرح کی پُروقار تقریب کا انعقاد اور بچوں کی صلاحیتوں سے بھر پور اعتماد کے ساتھ پرفارمنس دیکھ کر خوشی محسوس کیا جار رہا ہے ،یقیناََ ان بچوں کی صلاحتیوں کو ابھارنے اور سنورنے میں اساتذہ کرام کی بھرپور محنت شامل ہے ماسٹر عبدالغنی اور ہیڈ ماسٹر یوسف نصیر انتہائی لگن اور محنت سے کلدان جیسے گاؤں میں علم کی شمع روشن کرنے اور اپنی ذمہ داریاں بھر پور طریقے سے نبھا رہے ہیں جنہیں کلدان کے عوام سے سلام پیش کرتا ہوں،انہوں نے کہا کلدان کے نوجوانوں نے کلدان ایجوکیشن سوسائٹی بناکر تعلیم عام کرنے اور تعلیمی مسائل کے حل کیلئے بھی بہترین کردار ادا کی ہے۔اس موقع پر انہوں نے تقریب میں پرفارمنس کرنیوالے طلباء اور طالبات کیلئے 30 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وہاب مجید نے خطاب کرتے ہوئے کہا بچوں کا اعتماد قابل دید اور داد تحسین ہے ،دیہی علاقوں میں اس طرح کی منظم تقریب اور بچوں کی دل موہ لینے والی پرفارمنس سے عیاں ہے کہ صلاحتیں صرف شہروں میں نہیں ہر جگہ موجود ہیں،منتظمین نے بہترین منصوبہ بندی کرکے بچوں کی صلاحتیوں کو ابھارا ہے،یہاں کی کمیونٹی اور نوجوانوں نے سکول انتظامیہ کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط اور برقرار رکھتے ہوئے سکول کے مسائل کے حل اور تعلیمی ترقی کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ دنیا کی ترقی کے تین ادوار گزرے ہیں پہلا دور زراعت،دوسرا صنعتی ترقی اور تیسرا اور آج کا دور علم،سائنس اور ٹیکنالوجی کی ہے، ٹیکنالوجی ،سائنس اور ریسرچ نے دنیا کی ترقی کو دورِ حاضر میں بامِ عروج تک پہنچایا ہے ٹیکنالوجی کی دنیا ہر گزرتے لمحہ کے ساتھ عروج پا رہا ہے،ہمارے بچے بھی با صلاحیت اور پُرعزم ہیں،ہر بچے میں آگے بڑھنے کی قدرتی صلاحتیں موجود ہوتی ہیں انہیں صرف موقع ہی ملنا چائیے،انہوں نے تقریب کے انعقاد پر سکول ہیڈ ماسٹر یوسف نصیر،سینئر استاد ماسٹر عبدالغنی بلوچ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انکی کارکردگی کی تعریف کی۔ہیڈ ماسٹر یوسف نصیر نے اپنے خطاب میں شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ کلدان کے عمائدین اور نوجوان طبقہ کا اس تقریب کینانعقاد میں کردار انتہائی قابل تعریف ہے ،ہمیشہ تعاون اور مدد گار ثابت ہوئے ہیں،تقریب کے انعقاد سے لیکر سکول کے مسائل کے حل کیلئے بھر پورتعاون اس بات کی گواہی ہے کہ یہاں کے عوام اپنی آنیوالے نسل کو تعلیم یافتہ بنانے میں پُرعزم ہیں،تقریب میں تقریری مقابلہ میں نائلہ انور نے پہلی پوزیشن،ذاکر عبدالقادر نے دوسری پوزیشن،عقیلہ اور روزینہ نے تیسری پوزیشن،ڈرامہ میں نائلہ گروپ نے پہلی پوزیشن،شاعری میں فاطمہ عبدالمجید نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے شرکاء سے داد وصول کیا۔آخر میں انعامات اور شیلڈ تقسیم کئیے گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں