کوئٹہ میں موٹر سائیکل چوری کرنے والے دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ائیر پورٹ پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2موٹر سائیکل سنیچر کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے مسروکہ موٹر سائیکل برآمد کر لی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ائیر پورٹ پولیس نے چشمہ اچوزئی کے قریب ائیر پورٹ پولیس کا عملہ گشت کر رہا تھا کہ 2نامعلوم مو ٹر سائیکل سواروںکا رکنے کا اشارہ دیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے 2ملزمان طیب اور نقیب کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر کے انکے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔
Load/Hide Comments


