دنیا میں 3 کروڑ 70 لاکھ بچے تمباکو استعمال کرتے ہیں، ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں 13 سے 15 سال کے 3 کروڑ 70 لاکھ بچے تمباکو استعمال کررہے ہیں۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ تمباکو انڈسٹری بچوں کو نکوٹین کاعادی بنانے کے لیے پھلوں کے ذائقے استعمال کر رہی ہے۔عالمی ادارہ صحت نے الیکٹرانک سگریٹس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 16 ہزار ذائقوں میں الیکٹرانک سگریٹ فروخت کیے جا رہے ہیں، بچوں کو تمباکو کا عادی بنانے سے روکنے کےلیے سخت ترین قوانین بنائےجائیں۔ڈبلیو ایچ او نے مزید کہا کہ تمباکو انڈسٹری کی دھوکا دہی کی مہمات سے متعلق بچوں کو آگاہی دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں