بھات کے گیمنگ کیفے میں آتشزدگی کے باعث 25 افراد ہلاک

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست گجرات کےشہر راجکوٹ کے گیمنگ زون میں آگ لگنے سے 25 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نانا ماوا روڈ پر واقع ٹی آر پی گیمنگ زون میں آگ کی شدت پر قابو پانے کیلئےفائر بریگیڈ کی 8 ٹیمیں موقع پر موجودپہنچ چکے تھے تاہم آہستہ آہستہ آ گ نے پورے گیم زون کمپلیکس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگتے ہی پورا علاقہ چیخ و پکار سے گونج اٹھا، فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے آ گ پر قابو پانے کی بھر پور کوشش کی لیکن آگ اتنی بھیانک تھی کہ دھویں کے بادل ایک کلومیٹر تک دکھائی دے رہے تھے۔ راجکوٹ کے پولیس کمشنر راجو بھارگوا نے بتایا کہ ٹی آر پی گیمنگ زون میں دوپہر میں آگ لگ گئی، ریسکیو کام جاری ہے، انہوں نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے،ہم زیادہ سے زیادہ لاشیں نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اب تک 25 کے قریب لاشیں نکالی جا چکی ہیں،ہلاک ہونے والوں میں3 بچے بھی شامل ہیں مزید تفتیش کیلئے لاشوں کو ہسپتال بھیج دیا گیا ہے، گیمنگ زون یوراج سنگھ سولنکی نامی شخص کی ملکیت ہے، پولیس کمشنر نے کہا کہ جو اموات ہوئی ہیں اس میں غفلت برتنے پر مقدمہ درج کریں گے، مزید تفتیش یہاں ریسکیو آپریشن مکمل کرنے کے بعد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں