نوشکی، مطالبات کے حق میں پیرامیڈیکس کا احتجاجی مظاہرہ

نوشکی، پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن نوشکی کے زیراہتمام مطالبات کے حق میں DHQ سول ہسپتال نوشکی میں احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین کا نعرہ بازی اس موقع پر پیرامیڈیکل اسٹاف نوشکی کے صدر شوکت شاہ بلوچ، جنرل سیکرٹری کریم خان مینگل، چیرمین عابد شاہ، میر افضل خان بادینی، منظور احمد، صفدر حسین شاہ، محمد ہاشم مینگل ، ڈاکٹر زبرین ، صادق صباء،نعمت اللہ مینگل ودیگر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے مطالبات میں پوسٹ اپگریڈیشن، شہداء پیکج، بحالی معطل اسٹاف سول ہسپتال کوئٹہ، تجدید سروس اسٹریکچر ، بنیادی تنخواہ کے برابر رسک الاونس شامل ہے انہوں نے کہاکہ پیرا میڈیکل اسٹاف فرنٹ لائن پر کام کررہے ہیں انہیں حفاظتی اشیاء فراہم کئیے جائیں کورونا کے اس وباء سے کئی پیرا میڈیکل اسٹاف متاثر ہوچکے ہیں انہیں بنیادی سہولیات دی جائیں ، انہوں نے کہاکہ پیرا میڈیکل اسٹاف کے اراکین کو اضافی بونس تنخوائیں دی جائیں ،کورونا وائرس کے سامنے فرنٹ لائن پر کام کرنے کے باوجود حکومت کو احساس تک نہیں ہورہی ہے اس وقت پورے بلوچستان میں پیرا میڈیکل اسٹاف سراپا احتجاج ہے ان کے مطالبات کو فوری حل کیا جائے اور انہیں حفاظتی کٹس فراہم کیا جائے ، احتجاجی مظاہرے میں پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں