چند ہزار روپے لے کر کیسکو مفت بجلی کی سہولت فراہم کرنے لگا، اہلیان سبی کا انکشاف

سبی(یو این اے )کیسکو حکام کا پسند اور ناپسند کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ہیں، کیسکو ملازمین سمیت ریٹائرملازمین کو مفت بجلی کی سہولت اور غریب شہریوں کو ہزاروں روپے جرمانے ، اہلیان سبی نے چیف کیسکو بلوچستان سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی، تفصیلات کے مطابق کیسکو سبی ڈویژن میں پسند اور ناپسند پر شہریوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے مگر کیسکو حکام کی جانب سے کیسکو ملازمین سمیت ریٹائر اور رشتہ دار کیسکو قوانین سے مستثنعی ہیں کیسکو ملازمین سمیت ریٹائرملازمین اور انکے رشتہ داروں سمیت دوست احبات و سفارشیوں کو کیسکوکی جانب سے مفت بجلی کی فراہمی کا سلسلہ جارہی ہے جن کے نقصان کا بوجھ غریب عوام پر ڈالا جارہاہے، کیسکو ملازمین سمیت دیگر کے ڈاریکٹ کنیکشن سے جو نقصان کیسکو کو ہورہاہے اس میں کیسکو اہلکار خود ملوث ہیں دو سے چار ہزار روپے لیکر مفت بجلی کی سہولت دی جارہی ہے اورکہیں پر پندرہ ہزار روپے لیکر مفت اے سی کنیکشن دی جارہی ہے آفیسران بند کمرے میں بیٹھ کر ٹھنڈی ہوا کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں تو دوسری جانب چھوٹے ملازمین اپنا کام کرکے کیسکوکو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے شہریوں کاکہنا تھا کہ گرمیوں کے آتے ہی کیسکوملازمین نے منتھلی لینے اور منتھلی کو بڑھانے کے لیے شہریوں کو بلیک کرنا شروع کردیا ہے ، شہریوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکوکوئٹہ بلوچستان اور وفاقی وزیر پانی وبجلی سے اپیل کرتے ہوے کہاہے کہ انصاف کا تقاضہ پوراکرتے ہوئے کاروائیاں کیسکو ملازمین کے گھروں سے شروع کی جائیں تاکہ کیسکو کا ادارہ ایک منافع بخش ادارہ بن جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں