پی بی 50 اور 51 پر پشتونخوا کے علاوہ دیگر جماعت کو ووٹ دینا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزگی ہوگی، تحریک انصاف

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بانی تحریک انصاف عمران خان اور مرکزی جنرل سیکرٹری و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب ترین کی ہدایات پر تحریک انصاف بلوچستان کے 21 اپریل کے ضمنی الیکشن میں حلقہ پی بی 50 اور 51 پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے امیدواروں کے لیے بھرپور ورک اور کمپین کرکے کامیابی دلائیں گے، اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی عمران خان، مرکزی جنرل سیکرٹری عمر ایوب ترین کی ہدایات اور پارٹی پالیسی کو نہ ماننے یا پشتونخواءملی عوامی پارٹی کے علاوہ کسی اور پارٹی کی حمایت یا سپورٹ کرنا غیر آئینی اور پارٹی مخالف کام کرنے والوں کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ان کے خلاف ڈسپلینری کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار خادم حسین وردگ، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ملک فیصل دہوار، صوبائی جنرل سیکرٹری جہانگیر رند، صوبائی سینئر نائب صدر خورشید کاکڑ قلعہ عبداللہ کے صدر ہارون کاکڑ اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی کہ تحریک انصاف میں ان لوگوں کے لئے کوئی جگہ نہیں جو بانی پی ٹی آئی کے نظریے، وژن اور جدوجہد کو اپنے ذاتی مفادات اور پیسوں کے لیے استعمال اور قربان کردیں وہ چند افراد جو پارٹی پالیسی کے خلاف ورزی کرتے ہوئے مخالفین کی حمایت کرتے ہیں۔ تحریک انصاف ایسے تمام افراد کے پارٹی مخالف اقدامات کی بھرپور مذمت کرتی ہے، تحریک انصاف منفی پروپیگنڈوں اور اوچھے ہتھکنڈوں پر کان نہ دھریں اور پارٹی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ و کمپین کرکے کامیاب کریں۔ پارٹی کے صوبائی مرکزی ہدایات پر صدر داﺅد شاہ کاکڑ پی ٹی آئی امیدواروں کو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی سینئر قیادت کے ہمراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے حق میں دستبردار کراچکے ہیں، اس سلسلے میں یہ آج کی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے کہ تحریک کی مرکزی، صوبائی، ضلعی اور علاقائی قیادت و کارکنان حلقہ پی بی 50 اور 51 میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے امیدواروں میر وائس خان اچکزئی اور اباسین خان اچکزئی کے لئے جلسے، کارنر میٹینگ، ڈور ٹو ڈور کمپین اور تمام مراحل میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے شانہ بشانہ ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں