کراچی میں گاڑی فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھا دی، 6افراد زخمی، ڈرائیور گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے ڈیفنس 26اسٹریٹ کے قریب ڈرائیور نے گاڑی فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھادی ، پولیس کے مطابق حادثے میں 6 افرادزخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی ضابطے کی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کردی گئی اور ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب کار سوار کا دعویٰ ہے کہ مخالف سمت سے آنے والی گاڑی کو بچاتے اس کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں