چاند پر ریلوے سسٹم، مریخ پر انسانوں کی منتقلی، ناسا نے فنڈنگ شروع کر دی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)چاند پر جدید ریلوے سسٹم بنانے کی تیاری، تفصیلات کے مطابق امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے چاند پر ایڈوانس ریلوے بنانے اور انسانوں اور سامان کو مریخ پر منتقل کرنے کے منصوبے کیلئے فنڈنگ شروع کر دی، میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں ناسا کے ہیڈ کوارٹر میں ایجنسی کے خصوصی نمائندے اور ناسا اینویٹیو ایڈوانس کانسیپٹس (این آئی اے سی) پروگرام کے ایگزیکٹو جان نیلسن نے کہا کہ ناسا ایسے منصوبوں پر کام کرے گا جو سائنس فکشن جیسے تصورات ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ وہ جلد ہی عمل میں لائے جائیں گے لیکن یہ ممکن ہے کہ کسی دن مستقبل میں یہ حقیقت کا روپ دھار لیں۔ان منصوبوں میں چاند پر جدید ریلوے کا نظام، مائع پر مبنی دوربین اور انسانوں اور سامان کو مریخ تک لے جانے کے لیے ٹرانزٹ سسٹم شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں