جامشورو، موٹر وے ایم نائن پر ٹریفک حادثہ، 6افراد جاں بحق، متعدد زخمی

جامشورو(مانیٹرنگ ڈیسک)موٹر وے ایم نائن پر جامشورو لونی کوٹ کے قریب ٹرالر اور وین آپس میں ٹکرا گئی، پولیس کے مطابق حادثے میں ابتداءپر3افراد جاں بحق ہوئے اور 14زخمی ہوئے تھے، تمام زخمیوں کو جامشورو ہسپتال منتقل کیا جہاں مزید 3افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 6ہو گئی۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث رات درمیانی شب پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں