خضدار واقعہ، ڈسٹرکٹ بار نے عدالت کا بائیکاٹ کر دیا

خضدار(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ بارنے سانحہ چمروک خضدارکے خلاف عدالت کا بائیکاٹ کردیا۔ سینئر صحافی مولانا صدیق مینگل سمیت محمد کریم اورمحمدوارث ساسولی کے بے گناہ بم دھماکے میں ہلاکت المیہ ہے اس واقعہ کے خلاف ڈسٹرکٹ بارنے عدالتی امور سے بائیکاٹ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق 6 مئی بروز پیر ڈسٹرکٹ بار نے سانحہ چمروک کے خلاف عدالتی امور سے بائیکاٹ کرکے صحافی برادری سے اظہار یکجہتی کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خضدارکے جنرل سیکریٹری حبیب اللہ ساسولی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا خضدار بارایسوسی ایشن اوربار کےتمام وکلاءبرادری نے عدالتی امور سے بائیکاٹ کیاہے اور چمروک خضدار میں 3 مئی بروز جمعہ کو خضدار پریس کلب کے صدر مولانا صدیق مینگل سمیت دو بھائیوں محمدوارث اورمحمد کریم ساسولی کے شہادت اورخضدار میں بدامنی لوگوں کی جان ومال کی عدم تحفظ کے خلاف وکلاءبرادری نے عدالتی امور سے بائیکاٹ کیاہے اور بار کے بائیکاٹ کا مقصد پریس کلب کے صحافی برادری کےساتھ اظہار یکجہتی اورانہیں تحفظ دیناہے انہوں نے کہا وکلاءبرادری صحافیوں کے ساتھ اس المناک سانحہ کی دکھ اور تکلیف میں برابر کے شریک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں