وزیرداخلہ کانادرا سینٹر شملہ پہاڑی دورہ، شہریوں کی شکایات پر محسن نقوی برہم

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور میں 24 گھنٹے کام کرنے والے نادرا سینٹر شملہ پہاڑی کا دورہ کیا ۔ سہولیات بارے آگاہی حاصل کرنے کے دوران شہریوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے سامنے شکایات کے انبار لگا دئیے ۔ وفاقی وزیرمحسن نقوی نے شہریوں کی شکایات اور سٹاف کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ۔ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ نادرا سینٹر شملہ پہاڑی کو بہت جلد مثالی سینٹر بنائیں گے،شہریوں کی شکایات کا جلد ازالہ کیا جائے گا،میں نے سینٹر کا وزٹ کرکے تمام حالات کار کا خود جائزہ لیا ہے،شہریوں کی شکایات،تاخیر اور انتظار کی زحمت کو جلد ختم کر دیں گے۔ محسن نقوی نے سینٹر میں آےن والے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے مسائل حل کرنا کوئی احسان نہیں،یہ آپ کا حق اور ہماری ذمہ داری ہے۔بزرگ شہری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ آگئے ہیں،ہمارے مسلے حل ہو جائیں گے۔ سینٹر پر آئے دیگر شہریوں نے کہا کہ کام کرنے کی وجہ سے آپ کا بہت نام ہے، اب یقین ہے کہ نادرا سینٹر کو بھی آپ ہی بہتر بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں