ہمیں سیاسی ڈائیلاگ کی طرف آنا چاہیے، بلوچستان میں تقسیم در تقسیم کو ختم کرنا ہوگا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

لاہور/کوئٹہ(یو این اے )ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہاہے کہ تمام زیادتیوں کے باوجود ہمیں سیاسی ڈائیلاگ کی طرف آنا چاہیے، ہماری جماعت کی سیاست کا مرکز نواز شریف ہیں، سب کو اپنے اپنے موقف میں نرمی لانی چاہیے، اپنے موقف میں نرمی لاتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے، بلوچستان کے تمام سیاسی و مذہبی پارٹیوں کو ملک کے وسیع تر مفاد میں ایک ہونا چاہیے بلوچستان میں تقسیم در تقسیم کو ختم کرنا ہے اور بلوچستان کے مسائل کو آپس میں مل بیٹھ کر ڈائیلاگ کرنا چاہیے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیدال خان ناصر نے کہا کہ بلوچستان کی سیاست میں وہاں کے قوم پرست اسٹیک ہولڈر ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام زیادتیوں کے باوجود ہمیں سیاسی ڈائیلاگ کی طرف آنا چاہیے، ہماری جماعت کی سیاست کا مرکز نواز شریف ہیں، سب کو اپنے اپنے موقف میں نرمی لانی چاہیے، اپنے موقف میں نرمی لاتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میرے صوبے میں امن اور خوش حالی ہو گی تب معاملات چلیں گے۔ بلوچستان کے تمام سیاسی و مذہبی پارٹیوں کو ملک کے وسیع تر مفاد میں ایک ہونا چاہیے بلوچستان میں تقسیم در تقسیم کو ختم کرنا ہے اور بلوچستان کے مسائل کو آپس میں مل بیٹھ کر ڈائیلاگ کرنا چاہیے بلوچستان کا تعلیمی نظام ابدتر ہیں بلوچستان کے مسئلہ پر بلوچستان کے گراس روٹ سے بات چیت کیا جائے بلوچستان کے وجوان باشعور ہیں انہوں نے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے آج ملک بھر میں تمام سیاسی پارٹیاں ایک نقطہ پر متفق نہیں ہے مسلم لیگ ن کا نعرہ اب بھی وہی ہے کہ ووٹ کو عزت دو مسلم لیگ ن اور دیگر سیاسی جماعتوں کا فگر چیک کریں میاں شہباز شریف سے لیکر مریم نواز تک آئین کے بالادستی کیلئے کونسی سیاسی پارٹیاں جیلوں میں تھی اصل طاقت خلق خدا کی ہے بلوچستان کے مسئلہ کا واحد حل ڈائیلاگ سے ہے اور اسی ڈائیلاگ سے سمرات سے بلوچستان کے مسائل حل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں