پنجگور ، زائد المعیاد کولڈڈرنکس اور اشیاخورونوش فروخت ہونے لگے، شہری امراض میں مبتلا
پنجگور (نمائندہ انتخاب)پنجگور میں ذائد المعیاد کولڈ ڈرنکس مشروبات آور اشیاءخوردونوش کی فروخت کا سلسلہ جاری ۔ تفصیلات کے مطابق مکران فوڈ اتھارٹی کی بار بار کاروائی و جرمانے کے باوجود پنجگور کے اکثر و بیشتر دکانوں میں زائد المیعاد کھانے پینے کی اشیاءفروخت کی جانے لگی جنکی وجہ سے لوگ مختلف اقسام کی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔کل علاقے کے کسی دکان سے یہ کوکا کولا کولڈرنک خریدی مگر دوستوں نے غور کیئے بغیر کھول کر پینا شروع کر دی۔ جب میں نے تاریخ استعمال دیکھی تو اسکو ایکسپائر ھوئے پانچ دن گزر چکے تھے۔ پنجگور میں اشیائ خوردونوش کے ساتھ ساتھ دیگر سامان جن میں شیمپوز ، تیل ، کریم ، صابن ، مختلف قسم کے کلرز وغیرہ بھی زائد المعیاد سرعام فروخت ہو رہے ہیں ، ویسے بھی پنجگور میں بسکٹ، کیک ، گھی ، کوکنگ آئل ، مشروبات سمیٹ دیگر اشیاءخوردونوش ذائد المعیاد فروخت کی جارہی ہیں ۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ مکران فوڈ اتھارٹی ذائد المعیاد اشیاءخوردونوش کے خلاف کریک ڈاو¿ن کریں جن کمپنیوں کے زائد المعیاد اور غیر معیاری اشیاءخوردونوش پائے گئے ان پر جرمانے کے ساتھ ساتھ کمپنی پر بین لگایا جائے اور جو کمپنی دوسرے کمپنی کے سہارے نقلی اور مضر صحت جوس بناکر لوگوں کو زہر پلا رہے ہیں ان کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔


