اسلام آباد، تہران اور استنبول کے درمیان مال ٹرین سروس سیکورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے ملتوی کردی گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد تہران اور استنبول کے درمیان آج سے چلنے والی مال ٹرین سروس کا آغاز سیکورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ ریلویز نے اسلام آباد تہران اور استنبول فریٹ ٹرین سروس 31 دسمبر سے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، اس ٹرین کو اسلام آباد سے روانہ ہوکر سبی کے راستے سپیزنڈ جنکشن پہنچانا تھا جہاں سے ٹرین کو نوشکی، دالبندین سے ہوتے ہوئے میر جاوا میں ایران میں داخل ہونا تھا، محکمہ ریلویز کوئٹہ کے حکام نے کوئٹہ ڈویژن میں ٹرین کی آمد کے سلسلے میں تیاریاں مکمل کرلں تھیں۔ تاہم محکمہ ریلویز نے فریٹ ٹرین کی روانگی سے ایک روز قبل سیکورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے ٹرین سروس کا آغاز ملتوی کردیا۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی اور پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری نے مال بردار ٹرین کو اسی سال دوبارہ بحال کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے