ڈیرہ مراد جمالی، بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی

نصیر آباد (ویب ڈیسک) نصیرآباد کے شہر ڈیرہ مراد جمالی کے لانگو محلہ وارڈ نمبر 25 میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے آکر ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں ماں اور تین بچے شامل ہیں جبکہ والد اور بچوں سمیت 3 افراد زخمی۔ تمام خاندان کے 9 افراد ایک ہی کمرے میں سوئے ہوئے تھے، چھت گرنے کے بعد اہل محلہ نے لاشیں اور زخمیوں کو نکالا اور زخمیوں کو سول ہسپتال لایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے