ماہ رنگ بلوچ و ساتھیوں کی 6 مقدمات میں ضمانت منظور
کوئٹہ (ویب ڈیسک) ماہ رنگ بلوچ و ساتھیوں کی 6 مقدمات میں ضمانت منظور۔ مستونگ میں 2 جبکہ قلات میں اے ٹی سی کے 4 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی گئی۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی چیئرپرسن ماہ رنگ بلوچ، گلزادی بلوچ اور بیبو بلوچ کی مستونگ مجسٹریٹ کی عدالت سے دفعہ 144 کے تحت قائم دو مقدمات میں ضمانت منظور ہوگئی۔جبکہ قلات میں دہشتگردی کے مختلف دفعات کے تحت قائم مقدمات میں اے ٹی سی کی عدالت سے چار مختلف مقدمات میں ضمانت منظور ہو گئی۔ ان کیسز میں ماہ رنگ بلوچ، گلزادی بلوچ، صبغت اللہ شاہ اور بیبرگ بلوچ شامل تھے۔ دونوں عدالتوں میں ماہ رنگ بلوچ و ان کے ساتھیوں کی پیروی وکلاءکے گروپ نے کی۔
Load/Hide Comments


