جھل مگسی، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا، پولیس

کوئٹہ / اوستہ محمد(آن لائن) جھل مگسی کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے پولیس کے مطابق گزشتہ روز جھل مگسی کے علاقے نواب محلہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے عبدالستار اور اللہ بخش کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے واقعہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئیں۔ مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں