تربت، مند روڈ پر نودز کے قریب ٹریفک حادثہ، پولیس اہلکار جاں بحق، 2 افراد زخمی

تربت (نمائندہ انتخاب) مند روڈ پر نودز کے قریب ٹریفک حادثہ میں پولیس اہلکار جان بحق ، 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق تربت مند روڈ پر نودز کے علاقے میں کرولا گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پولیس اہلکار فراز ولد علی بخش جان بحق ہوگیا جبکہ نواب ولد ابوالحسن اور شعیب ولد خدا بخش زخمی ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں