جامعہ بلوچستان اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے درمیان تحقیق، آگاہی اور طلبہ کی عملی تربیت کے حوالے سے معاہدہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جامعہ بلوچستان اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی این ڈی ایم اے کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی NDMA کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے کا مقصد قدرتی آفات سے نمٹنے، تحقیق، آگاہی اور طلبہ کی عملی تربیت میں باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ اس شراکت داری کے تحت مشترکہ ورکشاپس، انٹرن شپس اور تحقیقاتی پروگرامز پر کام کیا جائے گا۔ اس موقع پر بلوچستان کی دیگر جامعات کے وائس چانسلرز بھی موجود تھے، جنہوں نے اس اقدام کو تعلیمی اداروں اور قومی اداروں کے مابین مضبوط روابط کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔ جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد باذئی اس معاہدے کو بلوچستان میں تعلیمی، تحقیقی اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔ اس مفاہمت کے تحت، طلبہ کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق عملی تربیت اور میدان میں کام کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔ مزید برآں یونیورسٹی آف بلوچستان اور NDMA مشترکہ طور پر تحقیقی رپورٹس، پالیسی تجاویز اور آگاہی مہمات پر بھی کام کریں گے تاکہ معاشرے میں شعور اجاگر کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے