حکومت طاقت کے زور پر ملازمین کی جدوجہد ختم نہیں کرسکتی، انتقامی کارروائیاں بند کرکے مطالبات تسلیم کرے، راحب بلیدی
کوئٹہ (پ ر) بلوچستان بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت گرینڈ الائنس کے مطالبات تسلیم کرنے کے بجائے اسے ہراساں کرنے کی کوشش کررہی ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا، ملازمین کا حق ہے، اظہار رائے کی آزادی آئین نے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کیخلاف ہر قسم کی انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں اور ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں۔ ملازمین کی تحریک کو طاقت کے زور پر ختم نہیں کیا جاسکتا بلوچستان بار کونسل ملازمین کی اس جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ملازمین کے تمام جائز مطالبات کو فوری تسلیم کرے ۔
Load/Hide Comments


