اسحاق ڈار کی چینی ایگزیکٹو نائب وزیر اعظم سے ملاقات، سی پیک سمیت دیگر امور پر گفتگو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق نے چین کے ایگزیکٹو نائب وزیر اعظم سے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماو¿ں کی ملاقات میں دونوں اطراف کے حکام بالا موجود تھے اور وزیر خارجہ نے 26 مارچ کو ہونے والے شانگلہ حملے پر تعزیت کا اظہار کیا۔اسحاق ڈار نے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی اور ہلاک ہونے والے چینی کارکنوں کی خدمات کو سراہا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دونوں رہنماو¿ں کی ملاقات کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری، سی پیک کے دوسرے مرحلے پر گفتگو ہوئی جبکہ اسحاق ڈار اور چین کے ایگزیکٹو نائب وزیر اعظم نے تجارت، اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری سمیت دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوو¿ں پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا۔دونوں رہنماو¿ں کی ملاقات میں خنجراب بارڈر کراسنگ کے ذریعے رابطے اور ویزا کے آسان نظام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، تعاون کے تمام شعبوں میں پاک چین تعلقات کی بڑھتی ہوئی رفتار کو برقرار رکھنے اور پاک چین دوستی کو مزید گہرا کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں