ٹانک میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4مشتبہ افراد ہلاک

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 مشتبہ افراد ہلاک ہوئے، آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے مشتبہ افراد کے ٹھکانے کا مو¿ثر انداز میں پتہ لگایا، ہلاک مشتبہ افراد علاقے میں امن دشمنی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ علاقے کے مقامی لوگوں نے مشتبہ افراد کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو سراہا، سکیورٹی فورسز ملک سے امن دشمنی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں