چین پاکستان دوستی عالمی اور علاقائی امن کیلئے ضروری ہے، اسحاق ڈار

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی علاقائی اور عالمی امن واستحکام کے لیے ضروری ہے۔ بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ ڑی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ چین کی طرف سے گرم جوشی پر مبنی استقبال کو سراہتا ہوں، پاک چین تزویراتی مذاکرات پانچویں دور کے ایک سال بعد ہورہے ہیں، میری اور پاکستان وفد کی بہترین مہمان نوازی پر چین کی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی علاقائی اور عالمی امن واستحکام کے لئے ضروری ہے، چینی نائب وزیراعظم سے سی پیک، علاقائی جغرافیائی صورتحال سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کی طرف سے گرم جوشی پر مبنی استقبال کو سراہتا ہوں، پاک چین تزویراتی مذاکرات پانچویں دور کے ایک سال بعد ہورہے ہیں، میری اور پاکستان وفد کی بہترین مہمان نوازی پر چین کی قیادت کا شکریہ اداکرتا ہوں، پاک چین دوستی علاقائی اور عالمی امن واستحکام کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں، مسئلہ کشمیر پر چین کی مسلسل حمایت کاشکریہ اداکرتے ہیں، پاکستان،تائیوان اور جنوبی بحیرہ چین سمیت تمام بنیادی امور پر چین کی حمایت جاری رکھے گا، سی پیک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ چین نے پاکستان کی علاقائی سالمیت،خودمختاری اور سلامتی پر اپنی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا، افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گردپناہ گاہوں کو ختم کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں