حیدرآباد ، کباڑ کی دکان میں گیس لیک ہونے سے 10بچے بے ہوش

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے شہر حیدرآباد میں کباڑ کی دکان پر گیس سلنڈر لیک ہو گیا، تفصیلات کے مطابق گیس لیکیج کے باعث 10بچے بے ہوش ہو گئے۔ بچوں کو نیم بے ہوشی کی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا تاہم بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گیس لیکج کا واقعہ پاک کالونی میں پیش آیا اور ابتدائی تحقیقات میں بھی یہ بات سامنے آئی کہ بچوں کی حالت گیس لیکج سے ہی خراب ہوئی۔پولیس کے مطابق متاثرہ بچے ایک ہی دکان پر کام کرتے ہیں، اسکریپ میں آنے والے سلنڈرکو کھولنے کے دوران گیس لیک ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں