علی امین گنڈا پور کی جی ایچ کیو حملہ سمیت 11 مقدمات میں ضمانت منظور
راولپنڈی (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 11 مقدمات میں ضمانت منظور ہوگئی۔انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کی 11 مقدمات میں ضمانتیں منظور کیں۔علی امین گنڈاپور کی تھانہ سول لائنز میں درج مقدمے میں ضمانت پرسماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کو کل حاضری سے بھی استثنیٰ دے دیا۔
Load/Hide Comments


