عمران خان 190ملین پاﺅنڈز ریفرنس کیس سے بری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)190ملین پاﺅنڈز ریفرنس کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر گزشتہ روز چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ آج سنادیا۔ہائی کورٹ نے آج اپنے فیصلے میں عمران خان کی اس کیس میں ضمانت منظور کرلی اور انہیں ایک ملین روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کرتے ہوئے عمران خان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ ضمانت کے باوجود بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی رہیں گے، وہ اس کیس میں ضمانت پر رہا ہوگئے ہیں تاہم بانی پی ٹی آئی کی سائفر کیس اور عدت کیس میں تاحال سزا معطل نہیں ہوئی۔
Load/Hide Comments


