پاکستان کیلئے جاسوسی کا الزام، بھارت میں مسلمان نوجوان گرفتار

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں رہائش پذیر مسلم نوجوان پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق جاسوسی کے الزام میں بھارتی مسلمان نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا جس موبائل فون نمبر کی بنیاد پر گجرات کے ثقلین کو گرفتار کیا گیا ہے وہ اس نے 53 سالہ لابھا شنکر مہیشوری کو فراہم کیا تھا۔واضح رہے کہ ملٹری انٹیلیجنسکی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر گجرات کے اینٹی ٹیررازم اسکواڈ نے اکتوبر 2023 میں پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے والے لابھا شنکر مہیشوری کو گجرات کے شہر تاراپور سے گرفتار کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں