حکومت ویٹرنری ڈاکٹرز کو روزگار فراہم کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے ، بی وی ڈی اے

کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے نے اپنی جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچستان وسائل کے لحاظ سے دنیا کا ایک امیر خطہ ہے اس کی سرزمین کوئلہ کرومائٹ تانبہ کے علاوہ سونا اور گیس اگل رہی ہے لیکن حکومت نے ان وسائل کے انکم کو بلوچستان کے عوام پر خرچ کرنے کے بجائے کرپشن کے نظر کردیتے ہیں دوسری جانب بلوچستان میں لاکھو اعلی تعلیم یافتہ نوجوان ڈگریا ہاتھ میں لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں جن میں ویٹرنری ڈاکٹرزکی تعداد 1600 سے تجاوز کر گئے ہیں اور ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ پچھلے پانچ سال سے ان ڈاکٹرز ایک بھی اسامی نہ دینا ان ڈاکٹرز کی معاشی قتل کے مترادف ہے اور اس کے ساتھ ساتھ محکمہ کی تباہی کی سبب ہے اور بلوچستان کے عوام کو لائیوسٹاک کے خدمات سے محروم رکھنے کے برابرہے ترجمان نے اس بات پر زور دیاکہ آنے والے نجٹ میں محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے تجویزکردہ 670 اسامیوں کی فوری طور پر منظوری دے تاکہ ڈاکٹرز کو خدمات کا مواقع مل سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں